کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک – 29 جنوری 2024ء): گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے، اور شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا ہے اور 6 ماہ میں زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام بیرونی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں اور جاری کھاتوں کے بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔ گورنر نے آگاہ کیا کہ جاری کھاتوں کے خساروں میں کمی ہوئی ہے۔
وہ اور بتایا کہ مہنگائی کی شرح میں 2 ماہ بعد واضح کمی ہوگی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں کا اثر مہنگائی پر پڑا ہے۔ مہنگائی کے اہداف بڑھا دیے گئے ہیں اور اس مالی سال میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔