اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 1 فروری 2024ء): دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں مہنگائی 1.83 فیصد بڑھ گئی، جنوری میں مہنگائی کی شرح 28.34 فیصد رہی، ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.81 فیصد کا اضافہ ہوا، دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1.87 فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.23 فیصد رہی، گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 25.69 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔”