نئے ممکنہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رمدے کون ہیں، تفصیل جانئے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں اس بار اسحاق ڈار کی جگہ بینکر محمد اورنگزیب رمدے کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

نئے ممکنہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رمدے کون ہیں، تفصیل جانئے


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نئے ممکنہ وزیر خزانہ محمداورنگزیب رمدے کا تعلق کمالیہ سے ہے وہ سابق اٹارنی جنرل چودھری فاروق رمدے مرحوم کے بیٹے، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے بھتیجے اور داماد، سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ ن چودھری اسد الرحمان کے بھتیجے ہیں۔
محمد اورنگزیب رمدے نے 30 اپریل 2018 کو بطور صدر اور سی ای او ایچ بی ایل بینک جوائن کیا، ایچ بی ایل میں اس ذمہ داری سے پہلے وہ ایشیا میں مقیم جے بی مورگن کے گلوبل کارپوریٹ بینک کے سی ای او تھے۔ایمسٹر ڈم اور سنگاپور میں مقیم اے بی این اے ایمرو اور آر بی ایس میں دیگر سینئر مینجمنٹ کرداروں میں 30 سال سے زیادہ بین الاقوامی بینکاری کا ایک بھرپور تجربہ تھا۔
وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں ڈبلیو ایس جے ڈو جونز گروپ کے زیر اہتمام عالمی سی ای او کونسل کی خصوصی رکنیت میں مدعو کیا گیا، وہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیئرمین، پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر اور انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان میں کونسل ممبر بھی ہیں۔انہوں نے وارٹن سکول یونیورسٹی آف پنسلوانیا امریکا سے بی ایس اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے