لاہور : صحافی اقرار الحسن کے گھر پر شدید فائرنگ ہوئی ہےجس کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اقرار الحسن نے بتا یا کہ لاہور میں میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے بائیس منٹ کے وقفے سے دو بار فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔