اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے خط پر آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیرز کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28فروری کو خط ملا ،پی ٹی آئی کی جانب سے خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے،نمائندہ ایسٹر پیرز کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے،آئی ایم ایف مقامی، سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا،ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پاکستان کیساتھ سینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کے منتظر ہیں،حکومت پاکستان درخواست کرے تو نئے وسط مدتی اقتصادی پروگرام کی حمایت کریں گے،آئی ایم ایف کا مقصد معاشی ترقی کے استحکام کو گہرا کرنا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے محصولات کے حصول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔توانائی کے شعبے کی عملداری اور ادارہ جاتی نظم ونسق میں اصلاحات پاکستان کیلئے ناگزیر ہیں۔