اسلام آباد: اورنگزیب خان مشیرخزانہ بننے پرکابینہ کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہوجائیں گے۔
اورنگزیب خان کا خزانہ کا مشیریا معاون خصوصی بننےپر فیصلہ سازی میں کردار محدود ہوجائےگا کیونکہ عدالتی فیصلےکے تحت غیر منتخب مشیر یا معاونین کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے۔
غیرمنتخب مشیریا معاونین کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی نہیں بن سکتے، رولز کے تحت رکن پارلیمنٹ ہی وفاقی وزیر بن سکتے ہیں، البتہ وزیراعظم کے پاس غیرمنتخب شخصیت کو 6 ماہ تک وزیر مقرر کرنےکا آپشن موجودہے، ایسی صورت میں 6 ماہ کے اندر رکن پارلیمنٹ بننا ہوتا ہے۔
اورنگزیب خان وفاقی وزیر بننے پرکابینہ کمیٹیوں کی سربراہی کرسکیں گے؟کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی کون کرے گا؟ یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی خود بھی کرسکتے ہیں یاکسی بھی وزیر کو چیئرمین بناسکتے ہیں۔
سابقہ اتحادی دورمیں کوئی مشیریا معاون خصوصی کابینہ کمیٹیوں کاسربراہ نہیں تھا، اتحادی دور میں کوئی مشیر یا معاون خصوصی کابینہ کمیٹیوں کارکن بھی نہیں تھا، مشیر اور معاونین کو خصوصی دعوت پر اجلاسوں میں مدعو کیا جاتا تھا، رولز کے تحت رکن پارلیمنٹ ہی وفاقی وزیر بن سکتے ہیں۔