وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے انہیں دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کا بھی اضافی چارج ہو گا۔

سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دے دیا گیا، محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور ریوینیو مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر کر دیئے گئے ہیں ان کے پاس انسداد منشیات کا اضافی چارج ہوگا.

احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور مقرر اور اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج ہوگا.

قیصر احمد شیخ کو بحری امور اور ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا قلمدان دے دیا گیا.

مصدق ملک پیٹرولیم کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا۔

احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی وترقی کا قلمدان سونپ دیا گیا، عطا تارڑ وزیر اطلاعات ونشریات ہوں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کو قانون وانصاف کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ رانا تنویر حسین کو صنعت اور صنعتی پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔

چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز اور افرادی قوت کی وزارت دی گئی، قیصراحمد شیخ  کو وزارت میری ٹائم افیئرز تفویض کی گئی ہے۔

ریاض پیرزادہ کووزارت ہاؤسنگ اینڈورکس دےدی گئی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری اور جام کمال خان وزیرتجارت مقرر کئے گئے ہیں۔

اویس احمدخان لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے، خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مصدق ملک پیٹرولیم اور پاور کے وزیرہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے