رمضان المبارک سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقدکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخنامہ نظرانداز کردیا گیا ہے اور سب نے اپنے ریٹ مقرر کردئیے ہیں۔
سرکاری لسٹ کے مطابق آلو کی قیمت 40،پیاز 170،ٹماٹر 150،لہسن 450،ادرک 510 روپے مقرر کی گئی تھی جب کہ سرکاری نرخنامہ میں سبز مرچ170، پھول گوبھی 110،کھیرے 85 روپے،شملہ مرچ 225 روپے فی کلو میں مقرر ہے۔تاہم سرکاری نرخنامے میں مقرر کردی قیمتوں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھا دی گئیں۔اس وقت مارکیٹ میں آلو 80 روپے کلو،پیاز 250 روپے،کھیرے 120 روپے،ٹماٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہے ہیں جب کہ لہسن 550 روپے،ادرک 750روپے،شملہ مرچ 250 روپے کلو ہے۔اس کے علاوہ بینگن 150 روپے،گاجر 70 روپے،مٹر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ دالوں کے ریٹس بھی آسمانوں پر پنچا دیئے گیے ہیں۔
دال چنا 300 روپے، دال مونگ 320،دال ماش 520 روپے ،مسور 300 روپے میں فروخت ہورہے ہیں اور ایرانی کھجور کی قیمت 600 روپے، بیسن 300 روپے میں فروخت ہوا.