راولپنڈی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ شیریں مزاری، مراد سعید، مسرت چیمہ اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔
اے ٹی سی نےعلی امین گنڈا پور سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے 2 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ملک اعجازآصف نے کی۔ اے ٹی سی نے وارنٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست پرجاری کیے۔ ملزمان پر 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں، تنصیبات، پولیس اہلکار اور افسران پر حملے کا الزام ہے۔