اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کو قومی اسمبلی میں نہیں بلاسکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید کو قومی اسمبلی میں طلب نہیں کیا جاسکتا, انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں یا کابینہ کے اراکین کے علاوہ کوئی شخص قومی اسمبلی کے فلور پر نہیں آسکتا مگر قائمہ کمیٹیوں میں طلب کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل ساری جماعتوں کی مشاورت سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی ہوگی۔