اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 107 کلو گرام منشیات برآمد کرکے10 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 74 چرس بھرے کیپسولز برآمد،دورانِ کارروائی دو سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 2ملزمان سے 16.8 کلو گرام افیون اور 33.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب ملزم سے 8.4 کلوگرام افیون اور 18 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلوٹیاں مور ڈسکہ میں2ملزمان سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی،زخہ خیل خیبر سے 11 کلوگرام چرس برآمدکی گئی جبکہ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب2ملزمان سے 2 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔