مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رمضان کے آخری عشرے میں فیملی سمیت سعودی عرب جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رمضان کے آخری عشرے میں فیملی سمیت سعودی عرب جائیں گے۔ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سعودی عرب جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف بھی عمرے کیلئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانہ ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا منصوبہ ہے، جہاں نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔