بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے،اس کے ساتھ قوم کو تجارت قبول نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں ہے۔

بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے،اس کے ساتھ قوم کو تجارت قبول نہیں، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تجارت کے حق میں نہیں ہوں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کے بھارت سے تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرخارجہ کے بس میں ہو تو اسرائیل سے کاروباری تعلقات قائم کرلیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات مضبوط کیے جائیں اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور وسائل کا فائدہ اٹھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے