سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا، آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں قسمت اللہ، مصطفی اور اسلام الدین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ایمونیشن اور بارودی بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا،علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔