گوجرانوالہ: کسٹم نے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر  نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک –28 مارچ 2024ء): کسٹم انٹیلی جنس نے پولیس افسر کے گھر چھاپہ کیا، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں

گوجرانوالہ: کسٹم نے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر  نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں

گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے اسپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق، کارروائی میں کروڑوں روپے کی چھ مختلف نان کسٹم گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران مزاحمت کی صورت میں پولیس کی مدد بھی لی گئی۔ معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے