رواں سال فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد آدھی سے بھی کم، وجہ جانئے

اسلام آباد: آج دنیا بھر میں 20 رمضان المبارک نماز عصر سے مغرب کے درمیان لاکھوں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

رواں سال فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد آدھی سے بھی کم، وجہ جانئے

پاکستان میں بھی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں، نماز عصر سے مغرب کے درمیان معتکفین اعتکاف میں بیٹھیں گے۔

اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد آدھی ہوگئی ہے، فیصل مسجد میں گزشتہ سال کے مقابلے آدھی تعداد اعتکاف بیٹھ رہی ہے۔

فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی تعداد اس بار تقریبا چھ سو ہے، فیصل مسجد میں معتکفین کی کم تعداد کی وجہ رجسٹریشن کے ابتدائی ایام میں پانچ ہزار روپے رجسٹریشن فیس عائد کیا جانا تھا۔

الدعوۃ اکیڈمی نے اعتکاف کرنے والوں پر فی کس پانچ ہزار روپے فیس عائد کی تھی، پانچ ہزار روپے میں سحری و افطاری بھی شامل نہیں تھی۔

ساڑھے تین سو لوگوں نے پانچ ہزار روپے فیس جمع بھی کرادی تھی تاہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر فیصل مسجد انتظامیہ کے خلاف مہم چلنے پر پانچ ہزار فیس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

معتکفین تک پانچ ہزار فیس کی اطلاع پہنچ چکی تھی اس لئے بہت سے لوگوں نے رجسٹریشن کے لئے رابطہ ہی نہیں کیا۔

فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں سے اب فیس بھی نہیں لی جائے گی لیکن فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کو کنٹین سے اپنے خرچ پر سحری و افطاری کرنا ہوگی۔

گزشتہ سالوں میں فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد ڈھائی ہزار تک بھی جاتی رہی ہے، گذشتہ سال بارہ سو سے زائد معتکفین نے فیصل مسجد میں اعتکاف کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے