نیپرا نے بجلی مزید فی یونٹ مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا نے بجلی مزید فی یونٹ مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری
نیپرا نے بجلی مزید فی یونٹ مہنگی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، یہ اضافہ ڈسکوز کے مالی 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ بجلی مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےمد میں مہنگی کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سےاضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن  صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن بھی بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے