امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

لاہور : ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا حلف امارات 18 اپریل کو ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

 ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کہتے ہیں کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا حلف امارات 18 اپریل کو جامعہ مسجد منصورہ میں ہوگا جب کہ حافظ نعیم الرحمان بڑی تقریب میں امارات کا حلف لیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں، سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی طرف سے تقریب کا دعوت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی قیادت اور اراکین بڑی تعداد میں موجود ہوں گے، نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے