محکمہ موسمیات نے عید الفطر کی حتمی تاریخ بتا دی، تفصیل جانئے

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے عید کی حتمی تاریخ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عید الفطر کی حتمی تاریخ بتا دی، تفصیل جانئے

آج نیوز کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی۔ اٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے