خیبر پختونخواہ میں روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت نے صوبے میں 100 گرام روٹی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اب روٹی کی نئی قیمت 15 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے ہوگی۔
روٹی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ۔خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی حکومت ہے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اس قسم کےاقدامات اٹھاتی رہے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے مزید انقلابی اور عوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی خدمت کے حوالے سے ایک بار پھر بازی لے گیا ہے۔