اسلام آباد : اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہری سے 39 لاکھ روپے لوٹ لیے, ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہزاد بخاری کی ہدایت پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق متاثریں نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایاکہ ہم او ایل ایکس پر گاڑی کا اشتہار دیکھ کر گاڑی خریدنے کے لیے اسلام آباد آئے، جب اسلام آباد پہنچے تو ہمیں کولڈ ڈرنک میں کچھ پلایا گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہم گاڑی چیک کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اتنے پیسے کہاں سے لے کر آئے؟ پھر پولیس نے ہمیں اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سیکٹر جی 13 اتار دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق جو کولڈ درنک ہمیں پلائی گئی اس کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو گیا تھا، برائے کرم پولیس اہلکاروں سے ہماری رقم برآمد کروائی جائے۔