ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 دن حتمی فیصلے تک پہنچنے میں اہم ہیں کیونکہ اوگرا کی سمری 31 مئی کو آئے گی۔ اس سمری کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔