لاہور: غیر معیاری نوڈلز کھانے سے 2 بچے جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں دو بچے مبینہ طور پر غیر معیاری نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 11 سالہ مریم اور 9 سالہ رافع شامل ہیں۔

نوڈلز

بچوں کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے باغبان پورہ بازار سے نوڈلز کے دو پیکٹ خریدے تھے۔ گھر میں ان نوڈلز کو بنا کر بچوں کو کھلایا تو دونوں بچوں کی حالت بگڑ گئی۔ 11 سالہ مریم گھر میں ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 9 سالہ رافع اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ نوڈلز کے معیار اور واقعے کے حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے