کراچی: مضرصحت دال سیو کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن معمار افغانی کیمپ کے قریب مبینہ طور پر مضرصحت اشیاء کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ والدین کے مطابق، بچے نے ٹھیلے سے دال سیو کھائی اور کولڈ ڈرنک پینے کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم بچے کے والدین قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔