کراچی پورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز

کراچی پورٹ پر ملکی تاریخ میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز ‘ایم ایس سی اینا’ لنگر انداز ہوا ہے۔

بحری جہاز

اس بحری جہاز کی لمبائی 400 میٹر ہے اور اس میں 19 ہزار 368 ٹی ای یوز کی گنجائش ہے۔ ‘ایم ایس سی اینا’ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا ہے، جہاں سے اس نے 19 ہزار کنٹینرز کو اتارا، اور اس میں 20 فٹ کے 19 ہزار 200 کنٹینر لے جایا گیا۔ اس سے پہلے، 19 مئی 2020 کو بھی ایک بڑا بحری جہاز، ہانگ کانگ ایکسپریس، کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جس کی لمبائی 366.50 میٹر اور اس میں 14 ہزار ٹی ای یوز کی گنجائش تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے