چیف الیکشن کمشنر سے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر سے پارلیمانی امور کے کچھ معاملات اور الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے  واضح کیا کہ الیکشن ٹریبونل آرڈیننس پر چیف الیکشن کمشنر سے بات چیت نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے