اسلام آباد: اگلے ماہ کے ابتدائی 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
وزارت توانائی کے حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ اگر یکم جولائی 2024 سے پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے تو موٹر اسپرٹ کی قیمت میں 12.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ اضافہ وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر کے حساب سے کیا جائے گا۔