ڈرائیور لیول کے لوگ بھی جیت کر آگئے، شیر افضل مروت مثال ہیں: فواد چوہدری۔

جہلم: فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو ڈرائیور لیول کا کہہ دیا۔

شیر افضل مروت

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو ڈرائیور لیول کا کہہ کر تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔ شیر افضل نے کہا کہ "فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، ان کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔”

ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "یہ سارے ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں جو جیت کر آگئے ہیں، ان کی سیاسی خدمات کیا ہیں؟ ایسے لوگ حادثاتی طور پر سیاست میں آ جاتے ہیں۔”

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ "شیر افضل مروت نے تو اپنے بیٹے کو ہی ‘wonderful بے غیرت’ کہہ دیا، ان میں عقل ہی نہیں ہے۔ جب تک عمران خان جیل میں بند ہیں، تب تک فلم بند ہے، یہ سب تو آئٹم سانگ چل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر انجوائے کریں۔”

دوسری جانب، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ "جنرل باجوہ اچھے آدمی ہیں، میں ان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا ہوں لیکن میں ان سے مل کر پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے یہ سب کیوں کیا؟ جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ الیکشن کروادیں لیکن انہوں نے (ن) لیگ سے کہا کہ الیکشن نہیں کروانے۔ اگر موجودہ آرمی چیف سے ہمارا رابطہ ہو جاتا تو چیزیں خراب نہ ہوتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے