پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آج رات سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں آج رات سے ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج رات سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتوں کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام رہے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت کے مطالبات نہ ماننے کی وجہ سے ہڑتال ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتنے زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے کاروبار نہیں چل سکتا۔ آج رات سے ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عبدالسمیع خان کے مطابق بجٹ میں ڈیلرز پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اور حکومت سے بارہا مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹیکس واپس لیا جائے، لیکن ان مطالبات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن میں دھڑے بندی بھی چل رہی ہے۔ سمیع خان گروپ نے کل سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایسوسی ایشن کے پنجاب رہنماؤں نے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں جزوی ہڑتال ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں کل ہڑتال ہو گی اور پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے