کیا واقعی حکومت نے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا بند کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی۔

محرم

حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم، سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے پانچ روز کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 6 سے 11 محرم تک فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا فورمز بند رکھے جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پانچ روز کے لیے بند کرنے کی تجویز کابینہ کمیٹی برائے قانون و نظم و نسق نے منظور کی ہے۔ اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے