وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کردیا۔

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

مریم نواز

گزشتہ روز مریم نواز ایک روزہ دورے پر گوجرانوالہ پہنچیں، جہاں انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے فوری طور پر پارکس کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور میٹرو بس پروجیکٹ سمیت چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا بھی حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ میں پہلا سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے سڑک کنارے کھڑا کیا جائے گا، واٹر فلٹریشن پلانٹس، اسٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جائے گا اور مین ہول کورز لگائے جائیں گے۔

مریم نواز نے ورچوئل پولیس اسٹیشن کے حوالے سے بھی بات کی، جس سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے پتنگ بازی اور بھتہ خوری کے خاتمے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے