محرم میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محرم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان دونوں دنوں کو سرکاری تعطیلات کے طور پر منایا جائے گا۔

مزید برآں، ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی، اور اس کے تعینات ہونے کی تفصیلات صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعداد اور تعیناتی کے مقامات کا فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی، جبکہ فوج کی واپسی کا فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، اور یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے