وادی نیلم میں جیپ حادثہ: دریا میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق۔

وادی نیلم

مظفرآباد: وادی نیلم میں ایک مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، مسافر جیپ وادی نیلم کے علاقے لوات بالا سے مظفرآباد کی جانب جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ شاہراہ نیلم پر جیپ بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد، 4 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جائے حادثہ پر گھاس کاٹتے ہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور دو بچوں کو بھی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے