پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ۔

9 اور 10 محرم کو موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ۔

_10 محرم

پشاور میں محرم الحرام کے دوران موبائل سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے۔ یہ اقدام محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے اور سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے