پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ بھڑک اٹھی۔

پشاور ایئرپورٹ: سعودی ایئرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا۔

ایئرپورٹ:

پشاور ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے بعد، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بائیں لینڈنگ گیئر میں دھواں اور چنگاریاں دیکھیں اور فوراً پائلٹ کو آگاہ کیا۔

سول ایوی ایشن اور ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر فائر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا۔ فائر ٹینڈرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لینڈنگ گیئر میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پالیا، جس سے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔

واقعے کے بعد طیارے میں سوار تمام 276 مسافر اور عملے کے 21 ارکان کو انفلیٹبل سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے