پنجاب میں 14 اگست سے رعایتی قیمت پر سولر پینلز کی فراہمی کا اعلان۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 14 اگست سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سولر پینلز کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سولر پینلز

مریم نواز نے کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل صرف 10 فیصد قیمت پر فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سولر پینلز کی تقسیم بینکوں کے ذریعے کی جائے گی اور اس اقدام سے بجلی کے بلوں میں 40 فیصد تک کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ان کا مشن ہے اور وہ مشکل حالات کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور رہیں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کابینہ نے "روشن گھرانہ” منصوبے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 10 فیصد قیمت پر سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں سولر پینل کی 90 فیصد قیمت حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے