لاہور سے اڈیالہ جیل جانے والی تفتیشی ٹیم، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھ گچھ کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود تھی، مگر وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے بیانات قلمبند نہیں کر سکی۔
لاہور سے روانہ ہونے والی یہ ٹیم، راولپنڈی جانے کے بعد واپس لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم ناکام ہو کر واپس لاہور پہنچ گئی۔