گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے پر 45 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

گاڑی

کراچی: سٹی کورٹ میں شیرشاہ میں گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گاڑی کے ڈرائیور محمد راشد کو زخمی شہری کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیرشاہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری محمد شہباز زخمی ہوگیا تھا۔ تیز رفتار گاڑی نے میرے مؤکل کا پاؤں کچل دیا تھا۔ وکیل کے مطابق، ملزم کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے شہباز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ ملزم کے خلاف نومبر 2018 میں سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے