ایبٹ آباد: ماں نے اپنے تین بچوں کی جان لے لی۔

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): ایبٹ آباد کے نواں شہر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے تین بچوں کی گردنیں کاٹ دیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، ابتدائی تفصیلات کے مطابق 8 ماہ کا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اس نے تیز دھار آلے سے بچوں پر حملہ کیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ 8 ماہ کا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں شدید خوف و ہراس کا باعث بنا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے