اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لئے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے۔
اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے۔
نیپرا اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔ اگر درخواست منظور ہوتی ہے تو بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
یہ اضافہ عوام کے لئے مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔