لاہور: معروف ہسپتال میں بیہوش خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے عملے کا رکن گرفتار

لاہور

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال کے ایک عملے کے رکن کو بیہوش خاتون مریضہ سے نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ علاج کے لیے ہسپتال آئی تھیں، جہاں انہیں تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کیا گیا۔ ہسپتال کے عملے نے خاتون کے شوہر کو کمرے سے باہر انتظار کرنے کو کہا۔

کچھ وقت بعد، خاتون کے شوہر نے دیکھا کہ ہسپتال کا اسسٹنٹ بیہوش خاتون سے نازیبا حرکات کر رہا ہے۔ انہوں نے فوراً شور مچایا اور 15 پر اطلاع دی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، لیکن پولیس نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹیز ترجمان نے شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اور خواتین کو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی مدد حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے