ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی۔

سونا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کا بھاؤ 400 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 344 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2390 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے