لاہور: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ اس پالیسی سے خاص طور پر خواتین اساتذہ کی مشکلات آسان ہوں گی۔
ای ٹرانسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر اور دیگر اہم پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، خصوصی افراد اور دیگر اہم کیسز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔