شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کیس: عدالت کا اہم فیصلہ۔

شہباز گل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہباز گل کے بھائی کو دو روز میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تعطیلات کی وجہ سے سیکرٹری دفاع کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کے رویے کو غیر سنجیدہ اور سست قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع کا یہ رویہ ایک ایسے کیس میں ہے جہاں ایک لاپتہ شہری کی زندگی خطرے میں ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ 2 اگست تک شہباز گل کے بھائی کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس کی آئندہ سماعت دستیاب بینچ کے سامنے مقرر کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے