اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی آخری نبی ہونے کی گواہی دی ہے اور رسول ﷺ نے خود فرمایا کہ میرے بعد کوئی پیغمبر نہیں آئے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو شخص ختم نبوت ﷺ پر یقین نہیں رکھتا، وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ جرم کی سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور سب سے بڑا گناہ رسول ﷺ کی نبوت سے انکار کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز ختم نبوت ﷺ پر یقین رکھتے ہیں، مگر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ابہام پیدا ہوا ہے۔