پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کی بلندی درجات کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی کی اپیل بھی کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جمعے کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج میں شرکت کریں اور اسماعیل ہنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔