کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہے، جس سے سونے کی فی اونس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔