خیبرپختونخوا: تین روزہ بارشوں اور سیلاب سے 24 افراد جاں بحق۔

خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین روز کی بارشوں اور سیلاب کے باعث 24 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق، صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 150 گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تین روزہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارش کے باعث بند ہونے والی شاہراہوں کو کھولنے کے لیے چھوٹی بڑی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے آگاہ کیا کہ صوبے میں آج سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ شہروں میں اربن فلڈنگ بھی متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو مشینری کی دستیابی کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے