مرغی کے گوشت کی قیمت نے 730 روپے کی حد عبور کر لی۔

مرغی کے گوشت

کوئٹہ :پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران، کوئٹہ میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 300 روپے بڑھ کر 730 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کے مطابق، پنجاب سے مرغی کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، جس سے کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے