لاہور: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر کو کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسد عمر لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سینے میں درد محسوس ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ اسد عمر کے وکیل نے بتایا کہ انہیں کمرہ عدالت میں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد زین قریشی انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لے کر روانہ ہوگئے۔